سابق وزیر اعظم کیخلاف ایک اور کیس کی تیاریاں
26 نومبر 2019 (23:48) 2019-11-26

لاہور: وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کیخلاف ایک اور کیس بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں ‘نوازشر یف کے دور کے میگا پراجیکٹ کا آڈٹ شروع‘ گیس، بجلی اور میونسپل کی سکیموں میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی‘وفاقی حکومت نے پنجاب سے ریکارڈ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب سے نواز شریف کے 6 عرب 25 کروڑ 91 لاکھ روپے کے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان کے ڈویڑن کمشنرز کو مراسلے بھی ارسال کردئیے گئے ہیں، ڈویڑن کمشنرز سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے 10 اکتوبر 2016 کو شروع کیے گئے منصوبوں کی تفصیلات فراہم کریں گے۔


ای پیپر