ناروے واقعہ پر انوکھی رائے دینے پر اشنا شاہ کی کلاس ہو گئی
26 نومبر 2019 (22:26) 2019-11-26

لاہور: ناروے واقعہ کے حوالے سے معروف اداکارہ اشنا شاہ کی ٹوئٹ پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔انہوں نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا۔ اشنا شاہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں اورانہیں اپنی ٹوئٹس کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھ سے ناروے میں اسلام پر حملے کے حوالے سے تبصرہ کرنے کا کہا جارہا ہے اور اب میرا جواب یہ ہے۔ اشنا شاہ نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اس بات سے زیادہ پریشان ہوں کہ مانسہرہ کی 4 سالہ جنت کے ساتھ زیادتی کرکے اسے ایک کنوئیں میں پھینک دیا گیا جہاں وہ 4 دن تک روتی ہی رہی جسے بعد ازاں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا اور اس نے وہاں دم توڑ دیا۔


ای پیپر