وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع کی منظور ی دیدی
26 نومبر 2019 (19:38) 2019-11-26

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایک دفعہ پھر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی ،سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے آ ج یکے بعد دیگرے دو اہم اجلاس ہو ئے،جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی گئی ، کابینہ نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے لفظ ایکسٹینشن کا اضافہ کیاہے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کئے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نئی سمری تیار کی گئی۔

اس موقع پر ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم منظور کی گئی اور ایکٹ میں لفظ ایکسٹینشن کا اضافہ کیاگیا۔ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری متفقہ طور پر دی۔ سمری منظور ی کے بعدتوثیق کیلئے صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر قانون نے استعفیٰ دیدیا جو اب بطور وکیل آرمی چیف کیلئے عدالت عالیہ میں پیش ہونگے ۔


ای پیپر