دن تھوڑے رہ جائیں تو حکمران اپنے گائوں جاتے ہیں، اکرم خان درانی
26 نومبر 2019 (19:00) 2019-11-26

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دن تھوڑے رہ جائیں تو حکمران اپنے گاوں جاتے ہیں اس لیے وزیر اعظم میانوالی اور وزیر اعلیٰ سوات کے دورے کرنے لگے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم جہاں بھی گئے شرمندگی کی داستان چھوڑ آئے۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں نے نوازشریف کی بیماری کی تصدیق کی لیکن وزیراعظم نے ان کے خلاف شرمناک الفاظ استعمال کئے اور عمران خان نے ججوں کے بارے میں بھی نامناسب لہجہ استعمال کررہے ہیں۔دو تین ماہ بعد الیکشن ہوسکتے ہیں؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہاکہ اتنا زیادہ وقت نہ دیں حکمرانوں کو ورنہ ٹماٹر 500 روپے کلو ہوجائے گا۔

سینیٹ کی ایک خالی نشست پر جاری انتخابات کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کا حق ہے اور فرزند علی وزیر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف اسمبلی کے اندر اور باہر ہر محاذ پر مقابلہ کررہی ہے۔


ای پیپر