اپوزیشن کا اہم ترین اجلاس ، حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا
26 نومبر 2019 (18:55) 2019-11-26

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سلیکٹڈ حکومت کو رخصت کر کے الیکٹڈ حکومت لائیں گے ، اپوزیشن جماعتوں نے قبل از وقت انتخابات کو آئینی مطالبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کیلئے تیار ہیں اور اس پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی ۔

اپوزیشن جماعتوں کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں 4نکاتی ایجنڈے پر جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے ،تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا ،الیکشن ہمارا ٓئینی مطالبہ ہے اس پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی نئے انتخابات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے اور اس بار ہم سلیکٹڈ نہیں بلکہ عوامی وزیر اعظم لانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور پارلیمنٹ کو تالے لگا کر آرڈیننس سے کار سرکار چل رہی ہے جس کے باعث حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہوچکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم سلیکٹڈ حکومت کو رخصت کرکے الیکٹڈ حکومت لائیں گے۔


ای پیپر