پارٹی فنڈنگ کیس میں (ن)لیگ کو سوال نامہ دیدیا ، الیکشن کمیشن
26 نومبر 2019 (16:41) 2019-11-26

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں (ن)لیگ کو سوال نامہ دیدیا ۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ (ن )کی فنڈنگ تحقیقات کےلئے الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کی ان کیمرہ سماعت ہوئی ۔درخواست گزار پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب اور وکیل مسلم لیگ ن جہانگیر جدون پیش ہوئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی ہیں،مسلم لیگ (ن )باہر سے کوئی فندنگ نہیں ہوتی،فرخ حبیب کی درخواست چور کی داڑھی میں تنکے کے برابر ہے،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ نمٹائیں۔

انہوںنے کہاکہ چور کے پکڑے جانے کا وقت آ چکا ہے،تحریک انصاف کو ملک کےلئے سیکورٹی رزک قرار دیا جا رہا ہے،تحریک انصاف نے ایسے لوگوں سے فنڈز لئے جنہوں نے ملک سے وفاداری کا کوئی حلف نہیں لے رکھا تھا۔ (ن )لیگ نے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے کیس سے چھپنے کے لئے ہمارے خلاف کاو¿نٹر کیس کیا ہے،سکروٹنی کمیٹی نے چار سوالات کئے جن کا جواب مسلم لیگ ن جمع کرائے گی،مسلم لیگ ن سکروٹنی کمیٹی کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر پیش نہیں ہو گی۔سکروٹنی کمیٹی نے 29 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔


ای پیپر