قومی کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں؟
26 نومبر 2019 (16:20) 2019-11-26

پرتھ:دورہ آسٹریلیا میں پہلے ٹیسٹ کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میزبان آسٹریلیا سے دوسرے ٹیسٹ کا آغاز19نومبر کو ہوگا جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں حارث سہیل کی چھٹی کا امکان ہے جب کہ امام الحق یا عابدعلی کوبھی موقع دیا جاسکتا ہے۔فاسٹ بولر محمد عباس کو فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ یاسر شاہ ، شاہین آفریدی اور عمران خان میں سے کوئی ایک ڈراپ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نےاننگز اور 5 رنز سے شکست دےکر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرکھی ہے۔پہلی اننگز میں جہاں بلے باز ناکام ہوئے وہیں بولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

اظہر علی نے کہاکہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ ان بلے بازوں میں اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت ہے، بابر اعظم نے عمدہ اننگز کھیلی، محمد رضوان اس ٹیم میں نیا ایڈیشن ہے، وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلا، مجھے یقین ہے کہ انہیں دوسرا موقع ملا تو وہ اچھا کھیلیں گے۔


ای پیپر