شہباز شریف کو بڑی پیشکش مل گئی
26 نومبر 2018 (22:40) 2018-11-26

لاہور :نواز ،مریم اور کیپٹن صفدر کی رہائی کے بعد اب شہباز شریف کی رہائی کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر تی نظر آرہی ہیں ایسی ہی ایک خبر کے مطابق اب شہباز شریف کو بھی قومی اداروں کی طرف سے بڑی پیشکش کی جا رہی ہے کہ شہباز شریف اپنے مرض کینسر کاعلاج بیرون ملک جا کر کروائیں اور وہاں پر ایک سال تک قیام کریں جبکہ قومی اسمبلی میں ان کی اپنی جماعت  کے اراکین اسمبلی میں فرینڈ لی اپوزیشن کا کردار ادا کریں ۔

بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کرپشن الزامات کے تحت نیب کی حراست میں ہیں۔

تاہم اس خبر کے حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ،یہ خبر سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہے ۔


ای پیپر