دھونی واہگہ بارڈر سے ملے تھے، سا بق بھا رتی کپتا ن سا رو گنگو لی
26 نومبر 2018 (21:35) 2018-11-26

ممبئی :سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق پاکستانی صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے ایک مرتبہ ان سے سوال کیا تھا کہ انہوں نے مہندرا سنگھ دھونی کو کہاں سے تلاش کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ دھونی انہیں واہگہ بارڈر سے ملے تھے.

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی نے 2006 میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف سے دھونی سے متعلق ہونے والی دلچسپ گفتگو کا احوال سنایا۔

گنگولی کے مطابق مجھے آج بھی یاد ہے جب پرویز مشرف نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو دھونی کہاں سے ملا جس پر میں نے ہلکے پھلکے انداز میں انہیں بتایاکہ وہ(دھو نی) واہگہ بارڈر کے قریب چہل قدمی کر رہا تھا اور ہم نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا۔


ای پیپر