دبئی ٹیسٹ،یاسرشاہ کی تباہ کن باولنگ،نیو زی لینڈ فا لو آن
26 نومبر 2018 (21:26) 2018-11-26

دبئی : دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 24 رنز سےپیر کو تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا، بارش کے باعث میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے کھیل شروع ہوا، یاسر شاہ کی شاندار پرفارمنس کے باعث نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہو گئی.

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 90 رنز پرڈھیر ہو گئی،تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، کیویز کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے،پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے کیویز بولروں کے خلاف شاندار مزاحمت کی اور ابتدائی دو سیشن میں بھرپور انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز کی شراکت قائم کی۔

چائے کے وقفے کے بعد دوبارہ میچ شروع ہوا تو حارث سہیل 360 کے مجموعی سکور پر 147 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آٹ ہوئے، انہوں نے 421 گیندوں پر مشتمل طویل اننگز میں 13 چوکے بھی لگائے،بابراعظم بھی اپنی سنچری بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وہ 99 رنز پر آٹ ہو گئے تھے،پاکستان نے 418 رنز 5 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی تو بابر اعظم 127 اور کپتان سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،یا سر شاہ نے 12.3اوورز میں 41رنز دیکر 8کھلا ڑ یو ں کو آ ﺅ ٹ کیا ۔

انہو ں نے اپنے کیر یئر کی بہتر ین با ﺅ لنگ کر تے ہو ئے ایک اوور میڈ ن بھی کیا، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کریئر کی بہترین بالنگ کرانے والے یاسر شاہ نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے،یاسر شاہ ایک اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی با ﺅلر بن گئے ہیں جب کہ اماراتی میدانوں میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بالرکا اعزاز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔


ای پیپر