عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں، 50لاکھ گھر   بنانے کا  طریقہ کار پتہ نہیں:خورشید شاہ 
26 نومبر 2018 (20:49) 2018-11-26

سکھر :پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں، 50لاکھ گھر کی بات کی گئی لیکن انہیں طریقہ کار کا پتہ نہیں ہے،پیپلز پارٹی 30نومبر کو یوم تاسیس کا جلسہ منعقد کررہی ہے جس میں سندھ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائےگی ۔

انہوں نے کہا کہ شکارپور روڈ پر گراﺅنڈ میں پی پی یوم تاسیس کا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی 30نومبر کو جلسے میں اپنی کارکردگی پیش کریگی۔ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے ۔ ہم جمہوریت کیلئے قومی اسمبلی میں گئے تھے۔ ہمیشہ جمہوریت کیلئے دیگر حکومتوں کو بھی سپورٹ کیا ۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔ 50لاکھ گھر کی بات کی گئی لیکن طریقہ کار کا پتہ نہیں۔ حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا کہا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آنے کا وعدہ کیا تھا۔ ہر بار جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے ہمیشہ ایسی سازش کو ناکام بنایا۔


ای پیپر