حکومت کے 100روز مکمل ہونے پر زبردست اعلان
26 نومبر 2018 (17:46) 2018-11-26

وفاقی وزیر اطلاعات نے حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر 29نومبر کو تقریب منعقد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں وزیر اعظم شرکت کرینگے اور قوم کو حکومتی کارکردگی پر اعتماد میں بھی لینگے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہوگئے ہیں موجودہ حکومت نے سو دن مکمل ہونے پر تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر حکومت نے تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 100 روزہ پلان تقریب 29 نومبر کومنعقد کی جائیگی جس میں وزیراعظم حکومتی کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

عمران خان حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر خود بات کریں گے ،تقریب کے دعوت نامہ ارسال کردیئے گئے ہیں جس میں وفاقی کابینہ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، سینٹرز اور مختلف شعبوں سے اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا،تقریب میں وزیراعظم پلان میں حاصل کئے گئے اہداف بتائیں گے اس کے علاوہ ا?ئندہ کیلئے حکومتی منصوبوں سے بھی قوم کو ا?گاہ کریں گے۔


ای پیپر