ٹھٹھہ میں نہر میں ڈوبنے والے سگے بھائیوں کی نعشیں نکال لی گئیں
26 نومبر 2018 (16:31) 2018-11-26

ٹھٹھہ : ٹھٹھہ کی نہر میں ڈوبنے والے دو بھائیوں کی نعشیں نہر سے نکال لی گئیں ، تیسرے بھائی کو گزشتہ روز غوطہ خوروں نے ڈوبنے سے بچا لیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق نیو کراچی سے پکنک منانے کے لئے ٹھٹھہ آنے والے تین بھائیوں میں سے ایک چھتو چند کے قریب منہ دھوتے پھسل کر نہر میں جاگراتھا۔احمد کو بچانے کیلئے رضوان اور فرحان نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی۔مقامی غوطہ خوروں نے احمد کو بچا لیا تاہم رضوان کھتری اور فرحان کھتری کو بروقت ریسکیو نہ کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق رضوان اور فرحان کی لاشوں کو آج ریسکیو کرکے نہر سے نکالا گیا ہے۔


ای پیپر