پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا ملتان سے کیا جائیگا: ڈاکٹر یاسمین راشد
26 نومبر 2018 (15:21) 2018-11-26

ملتان : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء سب سے پہلے ملتان سے کریں گے‘ ماں اور بچے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے‘ اینستھزیا کے ماہرین کے لئے خصوصی پیکج لارہے ہیں۔

  ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ۔ وہاں خواتین کا شعبہ بہت اچھا چل رہا ہے ہم اس وقت ماں اور بچے کو جتنی سہولتیں دے سکتے ہیں وہ ہم مہیا کریں گے۔

ملتان والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء سب سے پہلے ساؤتھ سے شروع کررہے ہیں۔ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج دیں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں اضافی خرچ نہیں بتائے جاتے۔ دوران زچگی اموات کو کم کرنا ہے۔

ماں اور بچے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے۔ اینستھزیا کے ماہرین کے لئے خصوصی پیکج لارہے ہیں۔ اینستھزیا کے ماہر کو تین لاکھ ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ آپریشن کے لئے چارجز علیحدہ دیئے جائیں گے۔ 


ای پیپر