آن لائن گیم کھیلتے ایک اور امریکی خاتون پاکستان شادی کرنے پہنچ گئی
26 نومبر 2018 (14:35) 2018-11-26

منڈی بہاؤالدین: آن لائن گیم پوکر کھیلتے کھیلتے امریکی خاتون منڈی بہاالدین کے نوجوان کو دل دے بیٹھی، پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر کے بیاہ رچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق38 سالہ امریکی خاتون جینی انٹرنیٹ پر پوکر کھیلنے کے دورانمنڈی بہاالدین کے 26 سالہ تنویر پر دل ہار بیٹھی اور سات سمندر پار سے منڈی بہاالدین کے منشی محلہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کر کے بیاہ رچا لیا۔تنویر اور جینی کی شادی میں عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔

جینی نے اپنے لئے اسلامی نام زینب تجویز کیا، جوڑا اپنی نئی زندگی پر بہت خوش ہے، زینب نے کہا اسے پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔


ای پیپر