شدید تنقید کے باوجود مومنہ مستحسن کا نیا  ’’کو کورینا‘‘ منظر عام پر آگیا 
26 نومبر 2018 (12:41) 2018-11-26

کراچی:کوک اسٹوڈیو میں ’’کوکوکورینا‘‘ گانے والے مومنہ مستحسن نے ’’ایک اور تحفہ ‘‘ دے ڈالا،جو ’’کوکوکورینا‘‘ کا ایک اور نیا ورژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو میں ’’کوکوکورینا‘‘ کا نیا ورژن گانے والے مومنہ مستحسن اوراحد رضا میر پرکی جانے والی تنقید یقیناًسبھی کے ذہنوں میں تازہ ہو گی۔ عام شائقین موسیقی سے لیکر سیاستدان تک اس حوالے سے پیش پیش رہے تھے۔ اس تنقید کا ایک ماہ پورا ہونے پر مومنہ مستحسن نے ’’ایک اور تحفہ ‘‘ دے ڈالا ہے۔یہ تحفہ کوئی عام چیز نہیں بلکہ کوکوکورینا کا ایک اور نیا ورژن ہے۔

انسٹا گرام پیج پر مومنہ نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ایک نئے ڈھب سے یہ گانا گا رہی ہیں اور ان کے عقب میں ’’لیوٹوئنز‘‘وائلن اور گٹار بجا ہے ہیں۔ لیو ٹوئنز، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے جڑواں موسیقاربھائی ہارون لیو اور شارون لیو ہیں۔ لگتا ہے کہ مومنہ نے تنقید کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا اس لئے بطور خاص ایک ماہ پورا ہونے پر انہوں یہ ویڈیو اپ لوڈ کی ۔


ای پیپر