سکرین شوٹ

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی اصل وجہ بتا دی
26 May 2019 (14:36) 2019-05-26

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، متاثرین میں بچوں کی بڑی تعداد ایڈز کا شکار ہوئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال مرض پھیلنے کی وجہ قرار دیدیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رتوڈیرو میں 21375 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ کل تک 681 افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔ صورتحال کے پیش نظرعالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹس اینڈ فگرز کے گرافکس ساتھ چلائیں، وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر 21 ہزار 375 افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے۔ تصدیق شدہ مریضوں میں 537 بچے ہیں، رتوڈیرو میں 21375 افراد کی اسکریننگ کی گئی، کل تک 681 افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔

صورتحال کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ وزیراعظم کی طرح ہمارا چھٹی کا کوئی تصور نہیں ہے۔


ای پیپر