فائل فوٹو

محسن داوڑ نے مسلح ساتھیوں سمیت پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا
26 May 2019 (14:17) 2019-05-26

میرا نشاہ: پی ٹی ایم رہنماؤں نے پہلے اداروں کے خلاف زہر اگلا، اب ہتھیار اٹھا لیے۔ میرانشاہ میں محسن داوڑ نے مسلح ساتھیوں سمیت پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔

پہلے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، اب پاک فوج کے جوانوں پر حملہ، پی ٹی ایم ملک دشمنی میں ایک قدم اور آگے نکل گئی۔ میرا نشاہ کے علاقے بویا میں پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ نے مسلح ساتھیوں سمیت پاک فوج کی چیک پوسٹوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے متعدد شدت پسند عناصر کو حراست میں لے لیا۔ محسن داوڑ اور اسکے ساتھی عوام کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف اکسانے کیلئے نعرے لگاتے رہے۔


ای پیپر