آئندہ تین روز تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
26 May 2019 (12:50) 2019-05-26

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر جاری، پنجاب کے میدانی علاقوں میں سورج کی تپش سے درجہ حرارت بڑھ گیا۔ گرمی کی لہر تین روز تک جاری رہے گی۔

ملک کے بیشتر شہروں میں کڑاکے کی گرمی، کئی شہروں میں پارہ آسمان کو چھونے لگا۔ سب سے زیادہ گرمی اندرون سندھ نوابشاہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج کراچی میں پارہ 39، حیدر آباد اور سکھر میں 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی سورج کی تپش بر قرار، اسلام آباد میں درجہ حرارت 32، لاہور میں 33، فیصل آباد 34 اور ملتان میں36 تک پہنچ گیا۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی کی واپسی، تربت سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر