یوم شہادت علیؓ کے موقع پر شہر، شہر سیکیورٹی پلان تشکیل
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
26 May 2019 (11:09) 2019-05-26

لاہور: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔

شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کیلئے پابندی عائد، جبکہ پینتالیس سو افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔ مرکزی جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا ہے کہ جلوس کو سیف سیٹیز کے کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔ جلوس مبارک حویلی سے شروع ہو کر کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں 8 جلوس اور 16 مجالس ہوں گی، جن کیلئے 45 میٹل ڈیٹیکٹرز اور 3 واک تھرو گیٹس کا استعمال کیا جائے گا۔

اوکاڑہ میں بھی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ مرکزی جلوس کے راستوں پر واک تھرو گیٹس اور خاردار تاروں کا استعمال کیا جائے گا جبکہ امام بارگاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔


ای پیپر