پرویز خٹک کی اہلیہ کو پشاور ایئر پورٹ پر امریکہ جانے سے روک دیا گیا
26 May 2018 (22:00) 2018-05-26

پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو پشاور ایئرپورٹ پر امریکہ جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو 12:30 بجے پشاور سے امریکہ کے لئے ایک بین الاقوامی ایئرلائن ای کے 637 کے ذریعے جانا تھا لیکن جونہی عامرہ خٹک امیگریشن حکام تک پہنچیں تو ان کے پاس امریکی نیشنلٹی پاسپورٹ تھا ان کے پاس ( این آئی سی او پی ) نیشنل ایڈینٹی کارڈز فار اوورسیز نہیں تھا جس پر امیگریشن حکام نے عامرہ خٹک کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔

اس حوالے سے عامرہ خٹک نے امیگریشن حکام سے تکرار بھی کی تاکہ کسی طریقے سے نکل جائیں لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپس چلی گئیں ۔


ای پیپر