پاکستانی باﺅلرز نے گوروں کو دن میں تارے دکھا دئیے
کیپشن:   File Photo
26 May 2018 (21:55) 2018-05-26

لارڈز:لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ  لائن لڑکھڑا گئی  ۔پا کستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کو مشکل میں ڈالے رکھا، فاسٹ بولر محمد عامر، محمد عباس اور اسپنر شاداب خان نے انگلش بیٹسمینوں کو زیادہ دیر کریز پر رکنے نہیں دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز الیسٹر کک اور اسٹونمین نے کیا لیکن صرف ایک رن پر ہی محمد عباس نے الیسٹر کک کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

شاداب خان نے 31 کے مجموعے پر اسٹونمین کو بولڈ کر دیا، انہوں نے 9 رنز بنائے۔ اس کے بعد مالان 12 رنز بناکر محمد عامر کا شکار بن گئے جبکہ جونی بیئراسٹو بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ انگلینڈ کے پانچویں آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی بین اسٹوکس تھے جو 9 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے باونسر سے انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔ کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے کھانے کے وقف کے بعد بیٹنگ شروع کی تو حسن علی نے 22 ویں اوور کی آخری گیند ڈیوڈ ملان کو باونسر مارا جو سیدھا ان کے ہیلمٹ پر لگا۔ حسن علی کے باونسر سے نا صرف ڈیوڈ ملان ہل کر رہ گئے بلکہ ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد انگلش ٹیم کے فزیو گراونڈ میں آئے اور ڈیوڈ ملان سے ان کی طبیعت پوچھی، فزیو کی تسلی کے بعد ڈیوڈ ملان نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔

روٹ 68 رنز بناکر محمد عباس کا شکار بن گئے۔ اس سے قبل پاکستان نے تیسرے دن کا آغاز 350 رنز 8 کھلاڑی آو¿ٹ سے کیا لیکن صرف 13 رنز کے اضافے کے بعد ٹیم 363 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی اور اسے 179 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے بابر اعظم انجری کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہ آسکے وہ سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

گزشتہ روز ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود شاداب خان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور وہ فریکچر کے باعث نہ صرف میچ سے باہر ہوئے بلکہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین اسکور 184 رنز پر آوٹ ہوئی تھی۔


ای پیپر