عید پر نئے نوٹوں کے شوقینوں کیلئے بڑی خوشخبری
26 May 2018 (21:33) 2018-05-26

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے 14 جون کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے صارفین کو متعلقہ بینک کا برانچ کوڈ اور اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کر کے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کروانی ہو گی۔

8877 پر ایس ایم ایس کرنے کے بعد صارف کو کرنسی نوٹوں کے حصول کیلئے معلومات فراہم کی جائیں گی۔سٹیٹ بینک کی پالیسی کے مطابق ایک صارف کو ایک سے زائد مرتبہ نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ صارف 10 روپے نوٹس کے تین پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے۔


ای پیپر