لوٹوں کو سبق سکھانے کےلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے
کیپشن:   Photo Credit Social Media
26 May 2018 (20:41) 2018-05-26

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ لوٹوں کو سبق سکھانے کےلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے، پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے والوں کو ٹکٹ ملے گا ،پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی ۔

ہفتہ کو نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پرویز رشید اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کیا گیا ۔

نوازشریف نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے والوں کو ٹکٹ ملے گا ،پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی ، لوٹوں کو سبق سکھانے کےلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے ۔ اجلاس میں پارٹی چھوڑنے والوں کے مقابلے میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔


ای پیپر