راء نے آئی ایس آئی کو دنیا کی نمبرون ایجنسی تسلیم کرلیا

26 مئی 2018 (20:24)

نئی دہلی:پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی شاندار کارکردگی نے روایتی دشمن کو بھی تعریف پر مجبورکر دیا ہے اور سابق بھارتی ’ را ‘ چیف نے آئی ایس آئی کو دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی قرار دیدیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی ایجنسی " را " کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے اسد درانی کے ہمراہ لکھی گئی کتاب میں تسلیم کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے کسی ممبر کی وفاداری بدلنا ناممکن ہے۔" را " تو کسی آئی ایس آئی ممبرکو نہ پکڑ سکی لیکن پاکستانی ایجنسی نے کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اعتراف جرم بھی کرالیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ آئی ایس آئی ہی دنیا کی نمبرون خفیہ ایجنسی ہے ،یہ اٹل حقیقت ہے۔سابق سربراہ ’ را ‘ نے یہ بھی لکھا کہ آئی ایس آئی اتنی موثر تنظیم نہ ہوتی تو ہر روز انڈیا میں اس پر الزام نہیں لگ رہا ہوتا۔


خیال رہے کہ امرجیت سنگھ دلت پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اتنے معترف ہیں کہ اس کا سربراہ بننے کو بڑا اعزاز بھی قرار دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں