دیپکار اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
کیپشن:   Photo Credit Yahoo
26 May 2018 (18:26) 2018-05-26

ممبئی :سونم کپور اور نیہا دھوپیا کی شادیوں کے بعد بالی ووڈ میں ایک اور شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں برس 19 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کافی عرصے سے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے چرچے زبان زد عام تھے لیکن اب ان کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔ شادی رواں سال دسمبرمیں ہونی تھی، تاہم دونوں کے مصروف شیڈول کے باعث اب شادی کا فیصلہ 19 نومبرکوکیا گیا ہے۔

شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی جبکہ تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کی فیملی کے ساتھ لندن میں ہیں اور شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔


ای پیپر