Photo Credit Yahoo

قبلہ رخ کی درست سمت معلوم کرنے کا وقت آگیا
26 مئی 2018 (16:50) 2018-05-26

لاہور:سورج پیر 28مئی 12رمضان کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کے18منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گایعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گاجس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معیاری وقت دوپہر 12بج کے 18منٹ پر اور پاکستان کے معیاری وقت دوپہر 2بجے کے 18منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے اوپر واقع ہوگا۔جس سے بغیر کسی قطن نما کے استعمال کیے قبلہ رخ کی سمت درست معلوم کی جا سکتی ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق قدیم زمانے میں بھی لوگ اسی طریقے کو استعمال کرکے خانی کعبہ کی سمت کا تعین کرتے تھے۔


ای پیپر