پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شرمیلافاروقی بیٹے کی ماں بن گئیں
کیپشن:   Photo Credit Social Media
26 May 2018 (15:24) 2018-05-26

کراچی: رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی والدہ کے عہدے پر فائزہوگئیں۔ شرمیلا نے کراچی کے نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔والدین بننے کی خوشخبری شرمیلا کے شوہر حشام ریاض شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردی۔

نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے حسین کو دنیا میں خوش آمدید کہا، شرمیلا اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کیلئے آپ کی نیک خواہشات اور دعاوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بزنس مین اور نجی ٹی وی چینل کے مالک حشام ریاض اور شرمیلا فاروقی سال 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔


ای پیپر