متعدد رہنما ﺅں نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کی دھمکی د یدی
کیپشن:   Photo Credit INP
26 May 2018 (14:57) 2018-05-26

فیصل آباد:پی ٹی آئی میں بھگوڑے رہنما ﺅ ں کی آمد کے بعد فیصل آباد ریجن میں ٹکٹوںکی تقسیم میں مشکلات ، متعدد رہنما ﺅں نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کی دھمکی دے ڈا لی۔

چیئر میں پی ٹی آئی تینوں دھڑوں کے تحفظات دور کروا کر صلح کروانے میں ناکام رہے۔ تفصیلات کے مطا بق الیکشن 2018کی سر گر میاں عروج پر ہیں پی ٹی آئی میں بھگوڑوں کی شمو لیت کا سلسلہ جاری جس کی وجہ سے با نی کارکن اور رہنماءپریشان ہیں، فیصل آباد ریجن میں پی ٹی آئی کے 3دھڑے بن گئے ٹکٹوں کی تقسیم میں پی ٹی آئی کو شدید مشکلات کا سا منا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دوسری سیا سی جما عتوں سے پی ٹی آئی میں شا مل ہو نے والے بھگوڑوں کو ٹکٹ دینے کی صورت میں ایک دھڑے نے پریشر گروپ بناکر آزاد حیثیت سے قومی اور صو با ئی اسمبلی کا الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان تینوں دھڑوں کے تحفظات دور کر نے میں ناکام رہے ۔

پی ٹی آئی کے 3دھڑے بننے کا بھر پور فا ئدہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اٹھا ئے گی پی ٹی آئی کو الیکشن 2018میں فیصل آباد ریجن سے شدید سیاسی نقصان کا خدشہ نظر آ رہا ہے ۔


ای پیپر