PPP, Yousaf Raza Gillani, PDM, goals, struggle, unity, Ahsan Iqbal
26 مارچ 2021 (14:57) 2021-03-26

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اقدام سے پی ڈی ایم کے مقاصد ، جدوجہد اور اتحاد کو دھچکا لگا ۔ جس نے پی ڈی ایم کے مقاصد سے بیوفائی کی اسے قیمت ادا کرنی ہوگی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نواز شریف کو اپنی مجبوری بیان کرتی تو وہ خوشی سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دے دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسی کے پاس عرضی لے کر پہنچ گئے ، جس کے چیئرمین سینیٹ الیکشن کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے ، کچھ مناسب نہیں لگا ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مخصوص سینیٹرز جن کی تائید سے مطلوبہ نمبر لیا گیا ، سب جانتے ہیں کس کے کہنے پر ہوا ۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے اعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ جس نے پی ڈی ایم کے مقاصد سے بیوفائی کی اسے قیمت ادا کرنی ہوگی ، کسی جماعت کے آگے پیچھے ہونے سے مشترکہ مقاصد متاثر نہیں ہوں گے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ اے این پی نے بھی پی ڈی ایم کے فیصلے کے خلاف یکطرفہ فیصلہ کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسلم لیگ پی ڈی ایم چارٹر سے متفق جماعتوں سے ملکر سینیٹ اور اسمبلی میں کردارادا کرتی رہے گی ۔ امید ہیں پیپلزپارٹی اس بات پر غور کرے گی کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے جدوجہد میں سب کی بقا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو کہوں گا کہ عالمی وبا کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر عمران خان کو بھی نوٹس کریں ۔


ای پیپر