Money laundering case: Mian Shahbaz Sharif's bail application fixed for hearing
کیپشن:   فائل فوٹو
26 مارچ 2021 (13:45) 2021-03-26

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 29 مارچ کو میاں شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

میاں شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

انہوں نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی یہ درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

دوسری جانب کوٹ لکھپت جیل میں میاں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے ویکسین لگائی گئی کیونکہ ان کی عمر 69 سال سے زیادہ ہے۔

میاں شہباز شریف کو جناح ہسپتال کے ایم ایس کی موجودگی میں کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے لیگی رہنما کو ویکسین لگانے کی تصدیق کر دی ہے۔


ای پیپر