The people should be informed about what the government is doing on Kashmir issue: Shahid Khaqan Abbasi
کیپشن:   فائل فوٹو
26 مارچ 2021 (12:34) 2021-03-26

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کشمیر بارے جو ہو رہا ہے، پارلیمنٹ اور عوام اس سے آگاہ نہیں ہے، پوری دنیا باتیں کر رہی کہ پاک بھارت معاہدہ ہو رہا ہے، وہ کیا معاہدہ ہے جو ہونے جا رہا ہے؟ حکومت کشمیر کو متنازع اور مبالغہ آرائی کا ذریعہ نہ بنائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئسولیشن میں رہنے کے باوجود وزیراعظم نے اجلاس بلایا اور مریم نواز کی نیب پیشی پر گفتگو کی۔ ہم وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ کورونا میں اجلاس بلا کر مریم نواز کو زیربحث لائے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اجلاس کورونا پر کرنا چاہیے تھا لیکن مریم نواز پر کیا۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ابھی تک کورونا کا ایک ٹیکہ تک نہیں خریدا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام ضروری ہے، جب انصاف نہیں ملتا تو لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں۔ چیئرمین نیب نے کبھی آئین پڑھا ہے؟ نیب احتساب نہیں بلکہ سیاست کا ادارہ بن چکا ہے۔ سپریم کورٹ بھی کہہ چکی کہ نیب پولیٹکل انجینئرنگ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کی فائلیں غائب ہو گئیں۔ یہ ہر بات جھوٹ سے شروع کرتے ہیں۔ ملک تباہ ہو گیا، یہاں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام تیار ہوجائیں کیونکہ اگلے ماہ سے 35 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل آئے گا۔


ای پیپر