Chairman Senate, Yousaf Raza Gillani, Leader, Opposition, PDM, PML-N
26 مارچ 2021 (12:30) 2021-03-26

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ڈیکلیئر کر دیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے 30 سینیٹرز کی حمایت کے ساتھ درخواست دی تھی ۔

یوسف رضا گیلانی کا بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ نوٹفیکشن جاری ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اکثریتی حمایت ملنے پر باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکڑ قیوم سومرو نے وصول کیا ۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی سینیٹ میں 21 نشستیں ہیں لیکن اپوزیشن لیڈر کیلئے دی گئی درخواست میں تعداد 30 کیسے ہوگئی ، نیونیوز نے پتہ چلالیا ۔ پیپلزپارٹی نے بیک ڈور رابطے کرکے پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن کو بیک فٹ پر ڈال دیا ۔

پیپلزپارٹی کے اپوزیشن لیڈر کیلئے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر پیپلزپارٹی کے 21 ، اے این پی کے 2 ، جماعت اسلامی کے ایک اور 6 آزاد سینیٹرز نے حمایت ظاہر کی ہے ۔

حکومت کے حمایتی چار آزاد سینیٹرز ، سینیٹر دلاور خان ، احمد خان ، کہدہ بابر اور نصیب اللہ بازئی نے یوسف رضا گیلانی کی تحریری حمایت کر دی ہے ۔

اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے 30 سینیٹرز کی حمایت کیساتھ درخواست جمع کرائی ہے جس پر صحافی نے پوچھا کیا پی ڈی ایم کا جنازہ پڑھا گیا ، رہنما پیپلزپارٹی نے جواب دیا پی ڈی ایم کا کیوں جنازہ پڑھا گیا ، ہمارے 21 ممبرز ہیں ، پیپلز پارٹی کا حق تھا ۔


ای پیپر