PUBG, new, mobile season, April, China
26 مارچ 2021 (10:43) 2021-03-26

بیجنگ: پب جی گیم ڈویلپرز پوری دنیا میں موبائل گیمنگ کمیونٹی کے لیے ایک اور اپ ڈیٹ لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 30 مارچ کو پب جی موبائل لائٹ سیزن 22 اختتام پزیر ہو جائے گا جبکہ موبائل لائٹ سیزن 23 یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ سیزن 22 ختم ہونے کے بعد ، ڈبلیو پی کے حصے کو مقفل کردیا جائے گا ، اور کھلاڑی کسی انعام کا دعوی نہیں کرسکیں گے ۔

سیزن 23 ونٹر پاس کی ادائیگی دو مختلف صورتوں میں ہو گی ۔ ایلیٹ اپ گریڈ اور ایلیٹ اپ گریڈ پلس ، جس کی قیمت بالترتیب 280 بی سی اور 800 بی سی ہے ۔

اس سے قبل آن لائن گیم 'پب جی' کو دنیا بھر سے ایک ارب صارفین نے ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے جو گیم ڈویلپرز کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔

چینی ٹیک جائنٹ ٹینسنٹ کے مطابق پب جی گیم کو چین سے باہر دنیا بھر میں ایک ارب لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کر لیا جس کے بعد اب گیم دنیا کی مقبول ترین آن لائن گیمز میں شامل ہو گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اس موبائل گیم کو 3 سال قبل لانچ کیا گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں مشہور ہو گئی ۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پب جی گیم ابھی بھی مقبول ترین گیمز سب وے سرفرز اور کینڈی کرش ساگا سے فی الحال پیچھے ہے کیونکہ دونوں گیمز کھیلنے میں آسان ہیں اور صارفین کی بہت بڑی تعداد انہیں پسند کرتی ہے ۔


ای پیپر