Tour of South Africa: Pakistan cricket team leaves for Johannesburg by chartered plane
کیپشن:   فائل فوٹو
26 مارچ 2021 (10:02) 2021-03-26

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ روانہ ہوگیا ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں اکیس کھلاڑی جبکہ سٹاف کے 13 ممبر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شیڈول کے مطابق پچھلے سال اکتوبر میں ساتھ افریقہ کے دورے پر جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں شیڈول کے تحت ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلے ماہ سے بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ سیریز شروع ہو گی۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 7 اپریل کو سنچورین میں دوسرا ون ڈے میچ ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 10 اپریل، دوسرا 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو ہونے والے میچ سنچورین میں ہونگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ماہ اپریل میں جنوبی افریقہ کے ساتھ سفید بال کرکٹ سیریز کیلئے بھی بھی کھیل پیش کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق اپنا جنوبی افریقا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم وہاں سے زمبابوے میں سیریز کھیلنے کیلئے روانہ ہو جائے گی۔

زمبابوے میں دونوں ملکوں کے درمیان 17 اپریل سے سیریز کا آغاز ہوگا۔ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچ شیڈول ہیں۔ پاکستانی دونوں ملکوں کے دورے مکمل کرنے کے بعد 12 مئی کو واپس وطن پہنچے گی۔

خیال رہے کہ ابھی حال ہی میں ساؤتھ افریقا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس سیریز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت شاندار رہی تھی۔ قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے ان کے ناقدین کو بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔


ای پیپر