Shehbaz Sharif, special condolence, letter, Talal Chaudhry, sorrow, death, mother
26 مارچ 2021 (09:49) 2021-03-26

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا طلال چوہدری کو خصوصی تعزیتی خط ، ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ آپ کی والدہ کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ، اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے ، انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اس سے قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف نے درخواست ضمانت کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے وکالت نامہ پر دستخط کر دئیے ، وکلا کے مطابق درخواست ضمانت جلد دائر کی جائے گی ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بالآخر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپنی درخواست ضمانت دائر کرنے کیلئے منظوری دیدی ، شہباز شریف کے وکلا نے پیشی کے موقع پر انہیں درخواست ضمانت پڑھائی جس کے بعد انہوں نے کمرہ عدالت میں وکالت نامہ پر دستخط کیے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت جلد لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے جج کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ کیے جانے والے مکالمے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے ، منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں جج احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب ، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی ، جج کا یہ کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں موجود تمام افراد کے قہقہے لگ گئے ۔

واضح رہے احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹ دینے اور عالمی وبا کی ویکسین لگوانے کے لیے دو روز میں انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا ، گذشتہ سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا تھا ۔


ای پیپر