ملک بھر میں نماز جمعہ اور پنجگانہ محدود کرنے کا فیصلہ
26 مارچ 2020 (22:32) 2020-03-26

اسلام آباد :کرونا وائر س کے خطرے کے پیش نظر جہاں پوری دنیا میں بڑی بڑی عبادتگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے وہیںپاکستان میں بھی نما ز پنجگانہ اور جمعہ کے اجتماع کو محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کورونا کو کنٹرول کرناصرف حکومت کا کام نہیں عوام کی بھی ذمے داری ہے،وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج صدر مملکت کی زیر صدارت ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں علمائے کرام نے حکومت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کوروناوائرس سےمتعلق اقدامات کااختیارصدرمملکت کو دیا تھا جس کے بعد مشاورت سے فیصلہ ہوا کہ پنج وقتہ باجماعت نماز اور نماز جمعہ کو محدود کیا جائے گا۔


ای پیپر