کورونا وائرس بحران، جی سیون ممالک متفقہ لائحہ عمل اپنانے میں ناکام
26 مارچ 2020 (21:13) 2020-03-26

ریاض: کورونا وائرس بحران کے خلاف جی سیون ممالک کوئی متفقہ لائحہ عمل اپنانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

ان ترقی یافتہ صنعتی ممالک کا اجلاس ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا۔ اس ناکامی کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکا نے ابتدائی بات چیت میں ہی مطالبہ کر دیا تھا کہ وہ حتمی اعلامیے میں کورونا وائرس کو چینی وائرس قرار دینا چاہتا ہے۔

دوسری جانب جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک لائحہ عمل پیش کیا تھا، جس سے امریکا نے اتفاق نہیں کیا۔


ای پیپر