کورونا بحران، جرمنی میں صارفین کا اعتمادکم ترین سطح تک پہنچ گیا
26 مارچ 2020 (21:09) 2020-03-26

نیورمبرگ: جرمنی میں صارفین کا اعتماد آخری عالمی اقتصادی بحران کے بعد سے کم ترین سطح تک چلا گیا ہے ، یہ بات ایک اہم سروے میں جمعرات کو سامنے آئی ہے ، جب یورپ کی سب سے بڑی معیشت کو کووڈ۔19کے اثرات کا سامنا ہے۔

اپریل کا مہینہ قریب آنے تک جی ایف کے انسٹیٹیوٹ کا پیشن گوئی کا ماہانہ پیمانہ 2.7پوائنٹس تک گر گیا ہے جو مارچ کے 8.3پوائنٹس سے کم ہے ، یہ بات سروے کرنیوالوں کی جانب سے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔یہ مئی 2009ء کے بعد سے سروے کی کم ترین ریڈنگ ہے۔جی ایف کے نے کہا ہے کہ جرمنی میں انفیکشنز میں بڑے اضافے اور اس سے متعلقہ اقدامات اور حدود کی وجہ سے صارفین کا اعتماد گر گیا ہے ۔

تقریباً2ہزار افراد پر کیے جانیوالے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ جواب دینے والے جرمنی کے اقتصادی نمو کے امکانات کے بارے میں خصوصی طورپر ناامیدی کا شکار ہیں جب وباء کو روکنے کی کوششوں میں دکانوں ، ریستورانوں اور دیگر کاروبار کو بند کردیا ہے جبکہ برآمدات پر چلنے والی ملکی عالمی سپلائی چین افراتفری میں ہیں۔


ای پیپر