کیا کرونا کی وجہ سے اس سال حج نہیں ہو گا ،سعودی حکومت کا مراسلہ آگیا
26 مارچ 2020 (17:31) 2020-03-26

ریاض:اس وقت جہاں پوری دنیا کرونا وائرس سے لڑ رہی ہے وہیں عوام اس کشمکش میں ہے کہ کیا اس سال حج ہو گایا نہیں ؟ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا، سعودی وزیر حج کا کہنا ہے کہ اگر ممکن ہو سکا تو حج ضرور ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے،ترجمان مذہبی امورعمران بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی اطلاع پر حکومت نے معاہدوں پر کام روک دیاہے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے سعودی وزیر حج سے رابطہ بھی کیا ہے،ترجمان کے مطابق سعودی وزیر حج نے یقین دلایا ہے کہ اگر ممکن ہو سکا تو حج ضرور ہو گا، سعودی حکام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مشاورت جاری ہے۔

پیرنورالحق قادری نے بتایا کہ سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے، سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ، ہوٹل، بلڈنگ کا حتمی معاہدہ فی الحال مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


ای پیپر