CoVID-19

CoVID-19
26 مارچ 2020 (16:34) 2020-03-26

کیلی فورنیا : کرونا سے پریشان پوری دنیا کیلئے ایک اور انہتائی خطرناک خبر سامنے آگئی ہے ،جہاں سائنسدان اس وبا کی ویکسین کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں وہیں ایک اور خطرناک خبر نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

امریکی سائنسدان نے کورونا وائرس کے سیزنل وائرس بننے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کی وجہ سے وائرس کے ہر سال پھوٹنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں،امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں انفیکشن ڈیزیز پر ریسرچ کی سربراہی کرنےوالے سائنسدان اینتھونی فوکی نے ایک بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کے سیزنل فلو یعنی ہر سال حملہ کرنے کے بہت مضبوط امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے اب تک دیکھ رہے ہیں کہ جنوبی افریقا اور جنوبی کرہ ارض کے ممالک جیسے ہی اپنے سردیوں کے سیزن میں داخل ہوتے ہیں تو ہمارے پاس وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں، اور اگر یہ وبا خطرناک طریقے پھیلی تو لا علاج ہوجائے گی،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس وبا کا سامنا دوسری مرتبہ بھی کریں گے۔

#CoVID-19


ای پیپر