Image Source : Twitter

مریم نواز کا نواز شریف کی رہائی کے حکم پر ردِ عمل
26 مارچ 2019 (17:35) 2019-03-26

لاہور:سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا 6ہفتوں کے لیے معطل کر دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کین رہائی کا حکم سننے کے بعد خوشی سے نہال ہو گئے اور شکرانے کے سجدے کیے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی والد کی رہائی پر اللہ کا شکر اد اکیا انہوں نے ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں کہا کہ اللہ بہت کریم ہے۔جب کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی اللہ کا شکر ادا کیا۔

واضح رہے۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا 6ہفتوں کے لیے معطل کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔


ای پیپر