فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں: عمران خان
26 مارچ 2019 (16:02) 2019-03-26

اسلام آباد: کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف کی رہائی سے متعلق آگاہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے لیے دعاگو ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا، تاہم انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور وہ پاکستان میں ہی اپنی مرضی کے ڈاکٹر اور ہسپتال سے علاج کروا سکتے ہیں۔


ای پیپر