فوٹو بشکریہ فیس بک

آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے: فواد چوہدری
26 مارچ 2019 (12:51) 2019-03-26

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تحریک جو کرپشن کو قانونی تحفظ کے لئے شروع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف ٹرین مارچ لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹرین مارچ کے دوران بلاول بھٹو راستے میں 25 مختلف مقامات پر خطاب کریں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔


ای پیپر