راﺅ انوار کی گرفتاری کے بعد پہلابیان ۔۔۔مقابلہ جعلی تھا یا اصلی ؟
26 مارچ 2018 (23:05) 2018-03-26

کراچی :نقیب اﷲقتل کے حوالے ایک اور اہم خبر سامنے آگئی ۔ابتدائی بیان کے مطابق مقابلہ کرنے والی ٹیم کو گمراہ کیا گیا ۔ مقابلہ کے وقت میں خود موجود نہیں تھا ،اطلاع واکی ٹاکی پر ملی ۔ راﺅ انوار مزید کہا مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ مقابلہ ہونے جا رہا ہے ۔یہ میرے خلاف ایک سازش تھی ۔سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے کچھ ناموں کی نشاندہی کی ہے جس پر ان کو تحفظات بھی ہیں۔

راﺅ انوار کے مطابق واکی ٹاکی کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ ایک گھر میں کچھ دہشتگرد موجود ہیں اور جب میں موقع پر پہنچا تو دہشتگرد ہلاک تھے ۔ ان کے مطابق کچھ افسران سے مجھے تحفظات ہیں جو مسلسل مجھے گندا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مجھے اعلیٰ عدلیہ پر بھروسہ ہے اس لیے ان کے سامنے پیش ہوا اور جے آئی ٹی کو اپنا بیان قلمبند کروایا اور آئندہ بھی اپنا بیان اور تفتیشی کے سامنے پیش ہوتا رہوں گا ۔


ای پیپر