کیا شہباز شریف پارٹی کی اہم شخصیت چوہدری نثار کو نکالنے والے ہیں؟
26 مارچ 2018 (22:42)

اسلام آباد : پارٹی کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر میڈیا پر اکثر ایسی خبریں آجا تی ہیں جس کے ن لیگ میں ہلچل سی پیدا ہو جاتی ہے ۔ایسی ایک خبر نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی نے بھی دیدی ۔صحافی کے مطابق اگر پریس کانفرنس میں چوہدری نثار کے ردعمل کا سلسلہ جاری رہا تو عنقریب ہے کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو کہہ دیں کہ چوہدری نثار کو پارٹی سے نکال دیا جائے لیکن ایسا کرنا ایک مشکل مرحلہ ہو گا لیکن معروف تجزیہ نگار اور صحافی کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کو کبھی نا نہیں کی اور لگتا ہے کہ وہ اس معاملے میں بھی نا نہیں کرینگے اور چوہدری نثار کے مستقبل کا اہم فیصلہ سُنا دیں گے ۔


ای پیپر