دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے افواج پاکستان کو وسائل فراہم کریں گے،شاہد خاقان عباسی کی یقین دہانی
26 مارچ 2018 (22:05)

راولپنڈی:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ان کو مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی،۔وزیراعظم نے کہا کہ افواج کی قربانیوں خصوصاً شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے وسائل فراہم کریں گے ۔پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوآرٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر بھی ان کے ہمراہ تھے ،سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم کا استقبال کیا ، مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی ۔

وزیراعظم کو مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی انہوں نے اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے افواج کی قربانیوں خصوصاً شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے مسلح افواج کو وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔


ای پیپر