آئی سی سی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی خوشخبری سنا دی
26 مارچ 2018 (21:32) 2018-03-26

کراچی:پی ایس ایل تھری کے کامیاب انعقاد کے بعد آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی ۔ملکی فورسز کی دن رات محنت رنگ لے آئی ۔ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں جائلز کلارک نے امید ظاہر کی ہے کہ کرکٹ بحال ہوگی اور جلد ہی دنیا کی بڑی ٹیمیں دورہ کریں گی۔جائلز کلارک نے بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھا، انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ کراچی میں پاکستان سپرلیگ تھری کے کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں ہموار ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان میں گزشتہ عرصے میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی وجہ سے پاکستان سٹیڈیم کرکٹ سے دور ہوتی چلی گئی ۔اب امید ہے کہ کرکٹ بحال ہوگی اور جلد ہی دنیا کی بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرینگی ۔


آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکا دورئہ پاکستان اہمیت کا حامل ہوگا،کامیاب انعقاد سے پاکستان کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا۔بعدازاں وہ آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈیکسن کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی کے آفس پہنچے اورنجم سیٹھی کے ساتھ بیٹھ کرمیچ دیکھا۔


ای پیپر