پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ۔۔۔آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی ؟
26 مارچ 2018 (20:35)

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا عمل آج شب 12 بجے شروع ہوگا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ، سیریز کا پہلا میچ یکم اپریل کو ہو گا، دوسرا میچ 2 اور تیسرا 3اپریل کو ہو گا۔ ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج رات 12 بجے شروع ہوگی ، پی سی بی نے اس سیریز کیلیے ٹکٹوں کے قیمیتں کم کی ہیں، جنرل انکلوڑر کی سب سے کم قیمت ٹکٹ 500 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔


ای پیپر