سلمان خان نے اداکارہ پوجا ڈیڈوال کا علاج کرانے کا اعلان کردیا
26 مارچ 2018 (18:43) 2018-03-26

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے ٹی بی کے مرض میں مبتلا اداکارہ پوجا ڈیڈ وال کے علاج و معالجے میں مدد کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ اسٹار نے 1995 میں ویر گیتی فلم کی کاسٹ میں شامل اداکارہ پوجا ڈیڈ وال کے علاج و معالجے میں مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوجا کی بیماری کا جان کر مجھے بہت افسوس ہوا، میری ٹیم اداکارہ کی ہر ممکن مدد کے لیے روانہ ہو چکی ہے جو پوجا کا مکمل علاج کرائے گی اور اس کے علاوہ بھی مجھ سے جو ہو سکا میں کروں گا۔ امید ہے وہ صحت یاب ہو جائیں گی۔


ای پیپر